• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی بی اے انتظامیہ کےغیرقانونی اقدامات کےخلاف اساتذہ کی درخواست

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) سندھ ہائی کورٹ حیدرآباد سرکٹ بینچ میں پبلک اسکول حیدرآباد کو غیرقانونی طورپر آئی بی اے سکھر کے حوالے کرنے، آئی بی اے انتظامیہ کی جانب سے غیر قانونی اقدامات کے خلاف اساتذہ کی جانب سے دائر چوتھی درخواست سماعت کےلئے منظورکرکے سماعت 10مارچ تک کےلئے ملتوی کردی ہے اور درخواست دیگر 3 درخواستوں سے منسلک کردی ہے ۔ پبلک اسکول کے اساتذہ غلام محمدقریشی‘،محمدرفیق، غلام قادر چاچڑ سمیت 11اساتذہ کی جانب سے دائر درخواست میں کہاگیاہے کہ کمشنر حیدرآباد نے بورڈ آف گورنرز کی منظوری کے بغیر غیر قانونی طورپر MOUسائین کرکے اسکول آئی بی اے سکھر کے حوالے کردیاہے۔ آئی بی اے انتظامیہ نے اسکول کے انتظامات سنبھالنے کے بعد سے اساتذہ کو تنگ وہراساں کرنا شروع کردیا ہے، اسکول کو پرانے نطام کے بجائے نئی طرز پرچلانے کی کوشش کی جارہی ہے، اساتذہ کو ترقیوں سے محروم اورانتظامی احکامات کی آڑ میں تنگ کیاجارہاہے۔
تازہ ترین