• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سبی/ تربت بینچ کو ریگولر اور خضدار لورالائی بینچ کو فعال بنانے کیلئے اقدامات کیے جائیں، بلوچستان بار کونسل

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بلوچستان بار کونسل کے چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی منیر احمد خان کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے وکلاء اور عوام کے مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہائیکورٹ بینچ سبی اور تربت کو ریگولر کرنے اور خضدار اور لورالائی بینچ کو فعال بنانے کیلئے اقدامات کیئے جائیں اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ اس سے قبل بھی بلوچستان کے بار باڈیز نے چیف جسٹس کے سامنے اپنے مطالبات رکھے تھے لیکن تاحال اس پر توجہ نہیں دی گئی انہوں نے کہا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ اور سول جج کے خالی آسامیوں میں دو سالہ کا تجربہ رکھا جائے اور بلوچستان بھر میں مختلف ٹریبونلز میں وکلاء کو ترجیح دی جائے لیکن افسوس کہ ہمارے ان جائز مطالبات پر کوئی تاحال توجہ نہیں دی گئی اور ہمیں مجبور کیا جارہا ہے کہ ہم احتجاج کا راستہ اپنائیں لیکن وکلاء کے مفادات کے تحفظ کیلئے ہم ہر قسم کا سخت سے سخت قدم اٹھانے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔
تازہ ترین