• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاون خصوصی کی ہنگو میں صحت کی مناسب سہولیات نہ ہونے پر تشویش

پشاور(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اوقاف و حج اور مذہبی امور محمد ظہور نے دو آبہ،نریاب اور ٹل ضلع ہنگو میں صحت کی مناسب سہولیات نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر وہاں کے طبی مراکزمیں ادویات اورعملے کی کمی کو دور کریں تاکہ مقامی آبادی صحت بہتر سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔انہوں نے کہا کہ ہم عوامیلوگ ہیں اور ہمیں عوامی مفاد انتہائی عزیز ہیں اور ہماری خواہش یہ ہے کہ قومی وسائل مفاد عامہ پر بروقت خرچ ہوں۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر پشاور میںضلع ہنگو میں طبی سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔معاون خصوصی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منتخب نمائندہ ہونے کی حیثیت سے وہ اپنی یہ اولین ذمہ داری سمجھتے ہیں کہ وہ صوبہ بھر بالخصوص ضلع ہنگو کے عوام کے حقوق کا بھرپور تحفظ کرتے ہوئے انہیں حکومت کی جانب سے مناسب سہولیات فراہم کریں۔انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ مذکورہ ضلع میں قائم صحت کے مراکز کو نظر انداز کیا گیا ہے جسے برداشت نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے دوآ بہ مرکز صحت کو جلد فعال کرنے کی بھی ہدایت کی۔
تازہ ترین