پشاور (خصوصی نامہ نگار) پشاور یونیورسٹی کے ملازمین کوماہ فروری کی تنخواہیں آج ادا کر دی جائیں گی اس سلسلے میں وائس چانسلر نے احکامات جاری کر دیئے۔ یاد رہے کہ مالی بحران کی وجہ سے یونیورسٹی کو ملازمین کی تنخواہیں ادا کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے یونیورسٹی انتظامیہ نے صوبائی حکومت کو بحران سے نمٹنے میں تعاون کی درخواست بھی کر دی ہے۔