پشاور ( نیوزڈیسک) بجلی کے ناجائز استعمال اور ڈائریکٹ کنڈوں کیخلاف جاری مہم کے دوران پسکو سرویلینس واپڈا ہاؤس پشاور کی ٹیموں نے پشاور سرکل کے ناگمان سب ڈویژن کے علاقوں میں 34 گھریلو اورکمرشل کنکشنوں سے،گلبہار سب ڈویژن میں 19،داودزئی سب ڈویژن میں 8اورشاہی باغ سب ڈویژن کے علاقوں میں چیکنگ کے دوران 85گھریلو اورکمرشل کنکنشوں سے بجلی چوری پکڑی ہے، مردان سرکل کے پارہوتی سب ڈویژن کے علاقوں میں چیکنگ کے دوران45 گھریلواورکمرشل کنکشنوں سے،مردان کینٹ سب ڈویژن کے علاقوں میں 4 گھریلو اورکمرشل کنکشنوں سے بجلی چوری پکڑی،بنوں سرکل کے سورانی سب ڈویژن کے علاقوں میں 23،غوری والہ سب ڈویژن میں 15 کمرشل اورگھریلو صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑلیا،سوات سرکل کے کبل سب ڈویژن کے علاقوں میں 2 انڈسٹریل اورخوازہ خیلہ سب ڈویژن میں چیکنگ کے دوران پسکو ٹیموں نے 12گھریلو کنکشنوں سے بجلی چوری پکڑی،ہزارہ 1 سرکل کے دمتوڑ سب ڈویژن میں 18،ہری پورسب ڈویژن میں 12 اورایبٹ آباد سب ڈویژن میں 13 گھریلو اورکمرشل صارفین سے بجلی چوری پکڑی گئی