• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر کا پشاور میں یوٹیلٹی اسٹور کا دورہ

  عارف علوی نے دورۂ پشاور کے دوران چارسدہ روڈ پر واقع یوٹیلٹی اسٹور کا دورہ کیا


صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دورۂ پشاور کے دوران چارسدہ روڈ پر واقع یوٹیلٹی اسٹور کا دورہ کیا ہے۔

اس موقع پر وہاں کمشنر پشاور ڈویژن امجد علی اور ڈپٹی کمشنر محمد علی اصغر بھی موجود تھے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوٹیلیٹی اسٹور کے منیجر سے آٹے، چینی اور اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں سے متعلق استفسار کیا۔

انہوں نے یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیائے خورد و نوش کی دستیابی سے متعلق معلومات بھی حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیئے: شتروگھن سنہا کی صدر پاکستان سے ملاقات

صدر مملکت عارف علوی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ وفاقی حکومت یوٹیلٹی اسٹورز کے ذریعے ریلیف فراہم کرنے میں سرگرم عمل ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ یوٹیلٹی اسٹورز کی انتظامیہ حکومت کے ریلیف اقدامات کے سلسلے میں اپنا فعال کردار ادا کرے۔

تازہ ترین