• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ،10 بستروں پر مشتمل آئسولیشن وارڈ قائم

کوئٹہ میں کوروناوائرس کے حوالے سے فاطمہ جناح چیسٹ اینڈ جنرل اسپتال میں 10 بستروں پر مشتمل آئسولیشن وارڈ قائم کردیا گیا ہے۔

انچارج آئسولیشن وارڈ ڈاکٹرصادق کے مطابق وارڈمیں 24 گھنٹے ڈاکٹرز اور طبی عملہ موجود رہے گا،جبکہ کورونا کی تشخیص کے لئے خصوصی لیبارٹری کٹس اسلام آباد سےمنگوائی گئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کوروناوائرس سےتحفظ کے لئے خصوصی لباس بھی منگوائے گئے ہیں۔

دوسری جانب ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئٹہ ائرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی اسکریننگ کا عمل جاری ہے، ائرپورٹ پر دبئی اور شارجہ سے آنے والے تمام مسافروں کی اسکریننگ کی جارہی ہے۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق بین الاقوامی پروازوں سے آنے والے کسی مسافر میں کوروناوائرس کا شبہ نہیں پایا گیا ہے۔


تازہ ترین