• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم نے صرف بدزبانی کی وجہ سے شیخ رشید کو کابینہ میں رکھا ہے، پلوشہ خان

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)پاکستان پیپلز پارٹی کی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پلوشہ خان نےشیخ رشید کے بیاں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نالائق وزیر ریلوے سے اپنا محکمہ تو سنبھالا نہیں جاتا ۔انہوں نے کہا کہ نالائق وزیر اعظم نے صرف بد زبانی کی وجہ سے شیخ رشید کو اپنی کابینہ میں رکھا ہے۔ پلوشہ خان نے کہا جس روز راولپنڈی کا پشاور روڈ سیاسی گداگروں سے پاک ہوا اس روز سیاست شیخ رشید جیسے سیاسی خانہ بدوشوں سے پاک ہو جائے گی ۔

تازہ ترین