• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے اور سعودی ایئر لائن نے ویزے منسوخ ہونیوالے عمرہ زائرین کے ٹکٹ واپسی کے چارجز ختم کردیئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی آئی اے اور سعودی ایئر لائن نے عمرہ اور سیاحتی ویزے منسوخ کیے جانے کی وجہ سے متاثر ہونے والے افراد کے لیے دوبارہ بکنگ کروانے کے لئے کرایے کا فرق اور اگر متاثر ہونے والے افراد ٹکٹ واپس کرنا چاہیں تو ٹکٹ واپسی کے چارجز ختم کردیے ہیں، سعودیہ ایئر لائن کے مطابق یہ سہولت 26 فروری سے 13 مارچ تک کے مسافروں کو فراہم کی جائے گی،ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان سے معطل کیا جانے والا عمرہ آپریشن 14 مارچ سے بحال ہونے کی توقع ہے۔
تازہ ترین