• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈیشنل سیشن جج ملتان کا ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ ‘13قیدیوں کی رہائی کا حکم

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان محمد نواز بھٹی نے ڈسٹرکٹ جیل ملتان کا دورہ کرتے ہوئے 13 حوالاتی جو معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث تھے انہیں ذاتی مچلکہ جات پر رہا کرنے کا حکم  دیا جس کی تعمیل کردی گئی، انہوں نے کچن کا دورہ کیا اور جیل کی مختلف بارکوں میں بھی گئے جہاں انھوں نے اسیران کے مسائل سنے اور موقعہ پر ان کے حل کے لیے احکامات جاری کئے۔
تازہ ترین