• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میکسیکن حسینہ کی سرگودھا کے دیہاتی سے شادی

فیس بُک کی دوستی شادی میں تبدیل


میکسیکو کی 27 سالہ حسینہ کو سرگودھا کا دیہاتی نوجوان پسند آ گیا جس کے بعد وہ لڑکی سات سمندر پار سے خو د ہی دلہن بننے سرگودھا پہنچ گئی۔

میکسیکو کی 27 سالہ ما ریہ فرنینڈو کی دو سال قبل سرگودھا کے قصبہ معظم آباد کے نوجوان نوید سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر دوستی ہوئی تھی جو آہستہ آہستہ محبت میں تبدیل ہوگئی تھی۔

جیو نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق، ماریہ اور نوید کی فیس بُک کے ذریعے شروع ہو نے والی محبت پروان چڑھتے چڑھتے اب شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق قانون کی تعلیم حاصل کرنے والی ماریہ 32 گھنٹے کے سفر کے بعد میکسیکو سے پاکستان پہنچی جہاں اُنہوں نے اسلام قبول کرنے کے بعد نوید سے باضابطہ نکاح کرلیا۔

ماریہ نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اُن کو پاکستان کے بارے میں بہت ڈرایا گیا تھا لیکن یہاں آنے کے بعد اُن کا سارا ڈر ختم ہوگیا ہے۔

ماریہ نے کہا کہ پاکستان تو بہت پیارا ملک ہے اور اُن کو یہاں کے کھانے بہت پسند آئے ہیں۔

دوسری جانب نوید کی والدہ کا کہنا ہے کہ اُنہوں نے ماریہ کو اپنی بہو نہیں بلکہ بیٹی کے روپ میں تسلیم کیا ہے۔

ماریہ جیسی بہادر لڑکی نے پاکستان آ کر ثابت کر دیا کہ محبت سچی ہو تو سب کچھ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

تازہ ترین