پنجاب کے شہر سرگودھا میں زیورات کے لین دین کے تنازع پر بھائی نے بیٹوں کے ہمراہ حملہ کر کے بہن کو قتل اور 7 افراد کو زخمی کر دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق علاقہ آسیاں والا کے رہائشی اللّٰہ یار کی اپنی بہن سے گھریلو رنجش تھی۔
دونوں کے درمیان زیورات کے لین دین کا تنازع تھا اور اسی سلسلے میں مقدمے بازی پر جھگڑا بھی ہوا تھا۔
اللّٰہ یار نے مشتعل ہو کر بیٹوں اور دیگر لوگوں کے ہمراہ کلہاڑیوں اور ڈنڈوں سے حملہ کر کے بہن کو قتل اور 7 افراد کو زخمی کر دیا۔
یہ بھی پڑھیئے: کوہاٹ، پسند کی شادی کرنیوالا جوڑا غیرت کے نام پر قتل
پولیس نے 3 افراد کو حراست میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔