• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے دی

ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے دی


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)سیزن فائیو کے بارہویں میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو30 رنز سے شکست دے دی۔

ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 200 رنز کا ہدف دیا، جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 169 رنز بناسکی۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ  میں سلطانز کے روسو نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے حالیہ ایونٹ کی دوسری سنچری اسکور کی۔

ملتان کی جانب سے روسو نے پی اسی ایل کی تیز ترین سنچری اسکور کی، وہ 100 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور شان مسعود نے 32 گیندوں پر 46 رنز کی اننگ کھیلی، جبکہ جیمس وینس نے 29 رنز بنائے۔

یوں ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اننگز کا آغاز بھی اچھا رہا، جیسن روئے اور شین واٹسن نے پہلی وکٹ کے لیے 57 رنز جوڑے۔ لیکن 30 کے انفرادی اسکور پر بلاول بھٹی نے جیسن روئے کو پویلین واپس بھیج دیا۔

نئے آنے والے بیٹسمین احسن علی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ اعظم خان بھی صرف 6 رنز بناسکے۔

دوسرے اینڈ پر شین واٹسن نے تیز رفتاری سے رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا اور کوئٹہ کی جیت کے لیے امید جگائے رکھی، لیکن وہ 41  گیندوں پر سات چوکوں اور سات چوکوں کی مدد سے 80 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

شین واٹسن کے آؤٹ ہونے کے بعد کوئٹہ کا کوئی بھی بیٹسمین لمبی اننگز نہیں کھیل سکا اور ایک کے بعد ایک وکٹ گنواتے رہیں یوں گلیڈی ایٹرز 7 وکٹوں پر 169 رنز بناسکے اور ملتان سلطانز نے میچ 30 رنز سے اپنے نام کرلیا۔

ملتان سلطانز کی طرف سے بلاول بھٹی سب سے کامیاب بولر رہے، انہوں نے تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ عمران طاہر نے دو اور خوش دل شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ریلی روسوو کو شاندار سینچری پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

سلطانز کا گلیڈی ایٹرز کو ہدف

اس سے قبل میچ میں ملتان نے کوئٹہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 199 رنز اسکور کیے۔

ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود کا ٹاس جیتنے کے بعد کہنا تھا کہ اچھا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے۔

دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ٹاس ہار جانے سے فرق نہیں پڑا ہے کیونکہ اگر ہم ٹاس جیت جاتے تو پہلے فیلڈنگ ہی کرتے۔

انہوں نے بتایا کہ میچ کے لیے ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، احمد شہزاد کی جگہ احسن علی ٹیم میں شامل ہیں، جبکہ ملز کو آرام دیا گیا ہے ان کی جگہ انور علی کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز سرِفہرست ٹیم ہے، جبکہ کوئٹہ گليڈی ايٹرز کا دوسرا نمبر ہے۔


تازہ ترین