• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹلی: فٹبال کلب کے تین کھلاڑیوں، آفیشل میں کورونا کی تصدیق

اٹلی: فٹبال کلب کے تین کھلاڑیوں، آفیشل میں کورونا کی تصدیق


اٹلی کے فٹ بال کلب کے 3 کھلاڑی اور ایک آفیشل میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پوری فٹ بال ٹیم کو قرنطینہ میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اطالوی کلب کے ترجمان کے مطابق تھرڈ ڈویژن اطالوی فٹ بال کلب ’یو ایس پیانیز‘ کے کھلاڑی ’ایلیزینڈریا‘ میں چیمپئن شپ میچ کے دوران وائرس کا شکار ہوئے۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے 17 ہلاکتوں اور 650 افراد کے متاثر ہونے کے بعد شمالی اٹلی میں سیریز اے کے میچز بند فٹ بال اسٹیڈیم میں کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یووینٹس اور انٹر میلان کے میچز بھی تماشائیوں کے بغیر ہوں گے۔

تازہ ترین