لاہور( این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پی آئی اے کے نجکاری بل پر اپوزیشن کو منالیا ہے اور امید ہے کہ11اپریل کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اسے متفقہ طور پرمنظور کر لیا جائے گا ،0.4فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کی مد میں 16ارب روپے اضافی قومی خزانے میں آئے ہیں ،ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے تحت مزید ایک ماہ کا وقت دیا گیا ہے ،یہ بات درست ہے کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کے تناسب سے نیچے نہیں آئیں، ملک کی ترقی کیلئے پالیسیوں کا تسلسل نا گزیر ہے اس لئے معیشت کو سیاست سے الگ رکھا جانا چاہیے ، میثاق جمہوریت کی طرح معیشت کیلئے بھی میثاق طے پانا چاہیے ۔ ان خیالات کا اظہارا نہوں نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور شیخ زید ہسپتال میں تعاون کے سمجھوتے پر دستخطوںکی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ہمارا المیہ ہے کہ معاملے کو سمجھے بغیر شور مچایا جاتا ہے ۔