• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان یونیورسٹی نے شعبہ امتحانات کو کمائی کاذریعہ بنالیا‘ بی ایس او پجار

کوئٹہ(پ ر)بی ایس اوپجار کے مرکزی چیئرمین زبیر بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان یونیورسٹی کے امتحانات کے شعبے میں کرپشن اور اقربا پروری عروج پر ہے حالیہ بی اے ، بی ایس سی کے نتائج سے ایک بات واضح ہوگئی کہ کنٹرولر امتحانات صرف پیسے بٹورنے کاکام کررہاہے موصوف سابق وی سی کے خاص کارندے ہیں جو طویل عرصے سے اس عہدے پر براجمان ہیں انہوں نے کہاکہ جامعہ کو شعبہ امتحانات کے ذریعے کمائی کا ذریعہ بنادیاگیا ہے یونیورسٹی میڈیا سیل کے ذریعے پروپیگنڈہ کیاجارہاہے دھمکی دھونس اور لالچ کے ذریعے افراد کو خرید اجاسکتاہے لیکن ہماری زبان بندی ممکن نہیں بی ایس او پجار نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے تشدد اور لالچ سے پاک سیاست ہمیں وراثت میں ملی ہے انہوںنے مطالبہ کیا کہ یونیورسٹی انتظامیہ امتحانات کی فیسوں میں نظرثانی کرکے کنٹرولر کیخلاف تحقیقات شروع اورانہیں اسکینڈل میں بھی شامل تفتیش کیاجائے۔
تازہ ترین