• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہنگو کے عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائینگے، معاون خصوصی

پشاور (نیوزڈیسک )وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے حج ، اوقاف اور مذہبی امور محمد ظہور نے کہا ہے کہ ضلع ہنگو کے عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے، شفافیت اور میرٹ پر مبنی نظام کیلئے موثر اقدامات شروع کئے جا چکے ہیں اور صحت ، تعلیم اور صاف پانی کی فراہمی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیںان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع ہنگو میں حلقہ کے نمائندہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔معاون خصوصی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے ہر قسم کی اقربا پروری اور کرپشن کا خاتمہ کر دیا ہے جس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی، یہی وہ راستہ ہے جس سے اب ملک میں ترقی و خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا موجودہ حکومت غربت ، بے روزگاری اور مصنوعی مہنگائی پر بھی قابو پانے میں کافی حد تک کامیاب ہو چکی ہے اور جلد ہی ایک ترقی یافتہ فلاحی معاشرے کے ثمرات سے عوام مستفید ہو سکیں گے ۔
تازہ ترین