پشاور ( وقائع نگار) پشاور پریس کلب کی کلچر کمیٹی نے کلچر جرنلسٹس فورم اور ہنری ٹولنہ کے اشتراک سے تین مارچ کو عالمی یوم آزادی موسیقی کے حوالے سے پشاور پریس کلب میں ایک رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا ہے۔ تقریب تین مارچ منگل کے روز دوپہر 2بجے شروع ہوگی اس سلسلے میں کلچر کمیٹی پشاور پریس کلب کا اجلاس کمیٹی کے چیئرمین عابد خان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں کمیٹی کے ممبران احتشام طوروٗروخان یوسفزئی ٗامجد علی خادم ٗسعد نے شرکت کی اجلاس میں کلچر کمیٹی کو فعال بنانے کے حوالے سے پریس کلب میں مختلف ثقافتی سرگرمیاں منعقد کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ اس حوالے سے فیصلہ کیاگیا کہ تین مارچ کو دنیا بھر میں عالمی یوم آزادی موسیقی منایا جائیگا اس لئے پشاور پریس کلب کی کلچر کمیٹی کلچر جرنلسٹس فورم اور ہنری ٹولنہ کے اشتراک سے پریس کلب میں ایک رنگا رنگ تقریب منعقد کریگی اجلاس میں تین مارچ کے حوالے سے تقریب کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا اور انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے کمیٹیاں تشکیل دی گئی تقریب میں پختونخوا کے نامور گلوکارٗ فنکار ٗموسیقار اور ہنرمند وں کے علاوہ دانشور شرکت کریں گے تقریب کے پہلے سیشن موسیقی کے حوالے سے بات چیت کی جائیگی، فن اور فنکاروں و ہنرمندوں کو درپیش مسائل پر مباحثہ ہوگا دوسری نشست میں محفل موسیقی منعقد ہوگی جس میں صوبے کے معروف سینئر گلوکار وں کے علاوہ نوجوان گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے اجلاس میں یہ فیصلہ کیاگیا کہ اس تقریب کے بعد کلچر کمیٹی کے زیر اہتمام جشن بہاراں مشاعرہ ٗمشاہیر کی یاد میں تقریبات اور دیگر ثقافتی سرگرمیاں منعقد کرنے کی باقاعدہ منظوری دی گئیں اور فیصلہ کیاگیا کہ اس حوالے سے مختلف ثقافتی تنظیموں اور محکمہ ثقافت کے ساتھ رابطہ کرکے ان سے ہر قسم کے تعاون کی اپیل کی جائیگی ۔