• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، پولیس نے ڈکیتی کو ڈرامہ قرار دیتے ہوئے مدعی کو ذمہ دار ٹھہرادیا

پشاور( کرائم رپورٹر) گلبہار میں مسلح افرا د نے ایک شخص سے دو لاکھ روپے چھین لئے ٗپولیس نے ڈکیتی کو ڈرامہ قرار دیا ہے ۔پولیس کا کہناہے کہ اسماعیل ولد نور ہاد سکنہ گلبہار نمبر چار نے زخمی حالت میں پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز وہ راولپنڈی سے پشاور آیا اوراپنے دوست جلال کیساتھ موٹرسائیکل پر جارہاتھا کہ گلبہار میں مسلح رہزنوں نے روک کر رقم چھین لی اور مزاحمت پر فائرنگ کرکے زخمی کردیا اورفرار ہو گئے پولیس کا کہناہے کہ اطلاع ملنے پر وہ جائے وقوعہ پر پہنچے تومعلوم ہوا کہ مدعی کے ساتھ کوئی واقعہ پیش نہیں آیا بلکہ اس نے ڈکیتی کا ڈرامہ کیا ہے اور خود پر فائرنگ کرکے اپنے آپ کو زخمی کردیا ہے پولیس کا کہناہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکاڈنگ سے بھی معلوم ہوا ہے کہ اس قسم کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔
تازہ ترین