• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین سے شروع اور پھیلنے والا کورونا وائرس اب تقریباً پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے۔ یہ وائرس اب چین کی طرح دیگر ملکوں میں بھی اموات کا باعث بننا شروع ہو گیا ہے۔ امریکا میں مزید 4 ہلاکتوں کے بعد وہاں مجموعی طور پر اموات کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس سے امریکا میں مرنے والے تمام 6 افراد کا تعلق واشنگٹن سے ہے۔جبکہ امریکا میں اس وائرس کے مریضوں کی تعداد 89 ہوگئی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق کیلی فورنیا، واشنگٹن، الی نوائے، اوریگون، ایریزونا، نیویارک، میسا چیوسٹس میں کورونا کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ امریکا میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 21 جنوری کو سامنے آیا تھا۔

تازہ ترین