اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سلطان ازلان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کورونا وائرس کے باعث ملتوی کر دیا گیا۔ ازلان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ ملائیشیا کے شہر ایپو میں 11 سے 18 اپریل تک کھیلا جانا تھا لیکن اب گیارہ اپریل سے شروع ہونے والے ایونٹ کے لیے 24 ستمبر سے 3 اکتوبر تک کی نئی تاریخیں تجویز کی گئی ہیں۔