• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں خواجہ غریب نوازؒ کے عرس کے سلسلے میں اجتماع

پشاور(نمائندہ خصوصی) ممتاز روحانی پیشوا پیر طریقت رہبر شریعت پیر علامہ سید سجاد شاہ بادشاہ ، پیر طریقت رہبر شریعت پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ، عالمی متحدہ علماء و مشائخ کونسل پاکستان کے مرکزی چیئرمین علامہ مولانا محمد شعیب، پیر ڈاکٹر عدنان قادری اور پیر اقبال شاہ نے کہا ہے کہ علمائے کرام مشائخ عظام اومشائخ عظام کے لاکھوں مریدوں کی طرف سے اسلام کی سربلندی پاکستان کے استحکام او رکشمیر کی آزادی کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا انہوںنے ان خیالات کااظہار دربار عالیہ پیر سید مستان شاہ بادشاہ حق بابا میں حضرت معین الدین خواجہ غریب نواز چشتی و اجمیری کے عرس کے سلسلے میں بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوںنے کہاکہ اسلام کے خلاف سازشیں ناکام بنانے کےلئے مسلمانوں کو متحد ہو جانا چاہیے نبی اکرم ﷺ، صحابہ کرام ؓ اولیاکرام و مشائخ عظام کا مشن جاری رہے گا مشائخ عظام اور ان کے لاکھوں مریدوں کی طرف سے قیام پاکستان کی تحریک اور کشمیر کی آز ادی کے لئے بہت بڑی قربانی دی گئیں جبکہ اب ملک کے استحکام اور بھارت کے جنگی عزائم اور اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں کے ناکام بنانے کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا ۔ پیر سید مستان شاہ بادشاہ حق بابا کے لاکھوں مرید ملک کے استحکام ور اسلام کی سربلندی کے لئے متحد ہو چکے ہیں جس سے اسلام دشمن قوتوں پر لرزہ طاری ہو گیا ہے ۔
تازہ ترین