گھوٹکی کے مقامی گلوکار علی حسن ساوند کی گلوکاری کے دوران فائرنگ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
گھوٹکی کے مقامی گلوکار علی حسن ساوند کی گلوکاری کے دوران فائرنگ کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلوکار پرفارمنس کے دوران ہاتھ میں کلاشنکوف تھامے فائرنگ کر رہے ہیں۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد گلوکار کا کہنا ہے کہ اُن کی یہ ویڈیو ڈیڑھ سال پُرانی ہے۔
گلوکار نے کہا کہ اُنہوں نے غوث پور میں شادی کی تقریب کے دوران منتظمین کی خواہش پر فائرنگ کی تھی۔
اُنہوں نے کہا کہ ڈیڑھ سال پُرانی فائرنگ کی ویڈیو وائرل کرنا دشمنی ہے۔
واضح رہے کہ گلوکار علی حسن ساوند کا تعلق نواحی علاقے شہر سرحد سے ہے۔