• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رانا ثناء اللہ نے نیب تحقیقات کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

رانا ثناء اللہ نے نیب تحقیقات کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا 


لاہور(اے این این) مسلم لیگ (ن ) پنجاب کے صدر اور رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ نے قومی احتساب بیورو (نیب) تحقیقات کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ قومی احتساب بیورو کی جانب سے تحقیقات کے لیے خلاف قانون طلب کیا گیا ہے۔رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ انسداد منشیات اور قومی احتساب بیورو دونوں ادارے وفاق کے زیر سایہ ہیں نیب ان اثاثوں کی تحقیقات کر رہا ہے جو اے این ایف عدالت نے منجمد کر رکھے ہیں ایک وقت میں دونوں وفاقی ادارے کیسے تحقیقات کر سکتے ہیں؟ ۔درخواست گزار کا کہنا ہے کہ انسداد منشیات عدالت نے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دے رکھا ہے ۔

تازہ ترین