• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت خواتین مارچ کو مکمل تحفظ دے، آصف زرداری

سندھ حکومت خواتین مارچ کو مکمل تحفظ دے، آصف زرداری 


کراچی (این این آئی)سابق صدر مملکت اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے خواتین مارچ کی مکمل حمایت کرتے ہوئے حکومت سندھ کو ہدایت کی ہے کہ خواتین مارچ کو مکمل تحفظ اور سہولتیں فراہم کی جائیں۔ معاشرے میں خواتین کے برابری کے حق کو تسلیم کرنا ہوگا، پیپلز پارٹی خواتین مارچ کی مکمل حمایت کرتی ہے ، پیپلز پارٹی خواتین کے حقوق کی ضامن ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی شہید بھٹو اور شہید بی بی کے فلسفے پر ثابت قدم ہے ، بے نظیر بھٹو نے سفاک اور بے رحم آمریت کو شکست دی۔ شہید بے نظیر بھٹو کا کردار خواتین کیلیے مشعل راہ ہے، بختاور بھٹو اور آصفہ بھٹو خواتین کی آواز اور طاقت ہیں۔ خواتین کو کمزور اور کم تر سمجھنے کی سوچ کو شکست ہوگی۔

تازہ ترین