• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن: افغان مہاجرین کی واپسی اتوار کے بعد شروع ہو گی

کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے چمن میں پاک افغان بارڈر تیسرے روز بھی بند ہے۔

یو این ایچ سی آر کے مطابق افغان مہاجرین کی رضا کارانہ وطن واپسی بابِ دوستی کی بندش کے باعث اتوار کے بعد شروع ہو گی۔

کسٹم حکام کے مطابق پاک افغان تجارت معطل ہے، افغانستان جانے والے میوہ جات کے ٹرک مقامی کولنگ اسٹورز منتقل کر دیئے گئے ہیں۔

کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ مال بردار گاڑیاں، نیٹو آئل ٹینکرز، ٹرانزٹ ٹریڈ کنٹینرز کسٹم ہاؤس اور دیگر یارڈز میں موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: کورونا سے دنیا بھر میں اموات 3 ہزار 206 ہوگئیں

محکمۂ صحت کے مطابق ایک ہفتے میں پاک افغان بارڈر پر 10 ہزار افراد کی اسکریننگ کورونا کا کوئی مریض نہیں پایا گیا۔

تازہ ترین