• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب حکومت شہباز شریف کی نااہلی کیلئے درخواست دے: فواد چوہدری


وفاقی وزیرِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پنجاب حکومت کو شہباز شریف کی نااہلی کے لیے عدالت سے رجوع کرنے کا مشورہ دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ کابینہ نے نواز شریف کی بیرون ملک روانگی عدالتی فیصلوں کے مطابق رقم سے مشروط کی تھی۔

وفاقی وزیرِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا مزید کہنا ہے کہ عدالتوں نے بعد میں شہباز شریف کی گارنٹی پر نواز شریف کو باہر جانے دیا۔

یہ بھی پڑھیئے: وزیرِ اعلیٰ کے پی کی تھپڑ مارنے پر فواد چوہدری کو شاباش

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب جب نواز شریف واپس نہیں آ رہے تو پنجاب حکومت کو عدالت میں شہباز شریف کی نا اہلی کے لیے درخواست دائر کرنی چاہیے، لہٰذا پنجاب حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرے۔

تازہ ترین