• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران میں کورونا سے مزید پندرہ افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد ب92 ہوگئی ہے۔

عراق میں کورونا وائرس سے ایک شخص انتقال کرگیا جبکہ متحدہ عرب امارات میں بھی چھ نئے کیسز سامنے آگئے، یو اے ای میں اتوار سے تعلیمی ادارے چار ہفتوں کیلئے بند کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

بھارت میں اٹلی کے 17 سیاحوں میں وائرس کی تشخیص ہوگئی جبکہ امریکا میں کورونا کے نئے کیسز میں تیزی آگئی ہے، واشنگٹن میں 9 ہلاکتیں جبکہ 13 ریاستوں میں 125 افراد اس وائرس میں مبتلا ہیں۔

امریکا میں مشتبہ شہریوں کی لیبارٹریز میں ٹیسٹ نہ کیے جانے کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں جبکہ جنوبی کوریا میں پانچ سو نئے کیسز کے بعد مریضوں کی تعداد پانچ ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے اور اسپین میں وائرس سے پہلی موت ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے : چین، کورونا کے نئے کیسز میں کمی آنے لگی

چین میں مسلسل تیسرے ہفتے اموات اور نئے کیسز میں کمی واقع ہوئی ہے، کورونا سے چین میں 38 افراد ہلاک ہوئے۔

کورونا وائرس سے دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 93 ہزار جبکہ اموات 3200 سے زیادہ ہوگئی ہیں۔

تازہ ترین