• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ، بلوچستان میں پولیو کے مزید کیسز سامنے آگئے

سندھ اور بلوچستان میں پولیو وائرس کا ایک ایک کیس رپورٹ ہوگیا۔

سندھ میں پولیو کے ایک اور مریض کی تصدیق ہوگئی ،متاثرہ بچے کا تعلق ڈسٹرکٹ شکار پور سے ہے۔

محکمہ صحت بلوچستان کےمطابق ضلع صحبت پور میں 7سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

پولیو وائرس کا نیا کیس سامنے آنے کے بعد رواں برس کے دوران صوبے میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے ۔

بلوچستان میں چوتھا اور سندھ میں 8 واں کیس رپورٹ ہونے کے بعد رواں سال ملک میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی مجموعی تعداد 25 تک جاپہنچی ہے۔

سال 2019 پاکستان میں پولیو کے حوالے سے خطرناک رہا ہے اور ملک میں 146 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

تازہ ترین