• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن کومنالیا،پی آئی اےکی نجکاری کا بل منظورکرلیاجائیگا،اسحاق ڈار

اہور(خصوصی رپورٹر،مانیٹرنگ سیل)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ پی آئی اے کے معاملہ پر حزب اختلاف کو منا لیا۔ 11اپریل کو قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں بل پاس ہو جائےگا۔ لاہور میں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور شیخ زید ہسپتال کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب ہوئی۔تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ خورشید شاہ کے اعتراضات اپنی جگہ لیکن وہ پی آئی اے سے متعلق کمیٹی کے ممبر ہی نہیں ہیں۔ اس معاملے پرتمام حزب اختلاف کی جماعتوں کو منا لیا۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے نتائج مایوس کن رہے ،پھر بھی دس سے پندرہ بلین اکٹھے کر لیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کالادھن سفید کرنے کی نہیں بلکہ ورکنگ کیپٹل رجسٹرڈ کرنے کی سکیم ہے۔وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ایل این جی کی قیمت زیادہ نہیں صرف اداروں میں معاملات طے ہو رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ چیئرمین اوگرا کا انتخاب انٹرویو کے ذریعے اسی ماہ ہوجائے گا۔ 90شاہراہ قائداعظم میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے  بتایا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے سوات کے عوام کو گردوں کے علاج کی جدید ترین سہولیات کی فراہمی کے لئے نواز شریف کڈنی ہسپتال نے کام شروع کر دیا۔ اس ہسپتال سے جدید سہولیات کی فراہمی کا آغاز ایک ماہ میں کیا جارہا ہے۔اس مقصد کے لئے منظور شدہ 267 آسامیوں میں سے 219 کی بھرتیوں کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔اجلاس میں مینجمنٹ ماڈل سے متعلق تفصیلی غوروخوض بھی ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ کمیٹی کی جانب سے حتمی سفارشات وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو 8 اپریل تک پیش کر دی جائیں تاکہ مینجمنٹ ماڈل پر حتمی فیصلہ تک پہنچا جا سکے،اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹری صحت پنجاب،پی اینڈ ڈی کے علاوہ محکمہ صحت کے پی کے افسران نے بھی شرکت کی۔
تازہ ترین