کراچی(اسٹاف رپورٹر) سابق چیئرمین سینٹ ،سنیٹر میاں رضا ربانی نے وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے چیف سیکرٹریز کو لکھے گئے خط پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے خط واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت بہت خطرناک راستے پر چل رہی ہے،قومیت، علاقائی ثقافت کودبانا، طلباء پر بغاوت کے الزامات لگانا وفاق کو کمزور کرے گا۔