ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے محمد ندیم قریشی نے ملتان شہر کی 16 یونین کونسلوں میں دس کروڑ روپے کے ترقیاتی کام کرانے کی تجاویز لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ملتان کو بھیجوا دی۔ مذکورہ یونین کونسلوں میں ٹف ٹائلز گلیات، تعمیر نالی جات، اوپن ڈرینج کا کام کیا جائے گا، یونین کونسل 19میں 50 لاکھ، یونین کونسل 20 میں 50 لاکھ، یونین کونسل 21,22,23,24میں 3کروڑ ، یونین کونسل 26,27,28,29میں 1کروڑ، یونین کونسل 30،31،33،34میں ایک کروڑ، یونین کونسل 40،41 میں 2کروڑ ۔ یونین کونسل 57،58،59،60 میں دو کروڑ روپے کے ترقیاتی کاموں کی تجویز دے دی ہے۔