• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، گولیمار میں 3 عمارتیں گر گئیں، 10جاں بحق

کراچی کے علاقے گولیمار نمبر 2 میں 3 منزلہ رہائشی عمارت گر گئی


کراچی کے علاقے گولیمار نمبر 2 میں تین  رہائشی عمارتیں  گرگئیں جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 10 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے،جبکہ چوتھی عمارت کو مخدوش قرار دے دیا گیا۔

پولیس کے مطابق عمارتیں 40،40 گز کے 3 پلاٹوں پر بنی ہوئی تھیں، جن میں سے ایک عمارت مکمل طور پر گر گئی ہے جبکہ  2 عمارتوں کا بیشتر حصہ زمین بوس ہوا ہے۔

علاقہ پولیس کا کہنا ہے کہ گرنے والی عمارتوں کے قریب چوتھی عمارت کو مخدوش قرار دیا گیا ہے۔

پولیس  ذرائع کے مطابق حادثے میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں دو کمسن بہنیں اور دو بھائی بھی شامل ہیں ۔

حادثے میں 13زخمی ہوئے ہیں، پاک آرمی کے جوان اور دیگر ادارے ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔

اس سے قبل عمارت گرنے کی اطلاع ملتے ہی علاقہ پولیس اور متعلقہ حکام جائے وقوعہ پہنچ گئے، اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو کی کارروائیوں کا آغاز  کیا۔

کراچی، گولیمار میں عمارت گر گئی،2جاں بحق
تصویر، سہیل رفیق

دوسری جانب عباسی شہید اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور زخمیوں اور لاشوں کی تاحال شناخت نہیں کی جاسکی ہے۔

ذرائع کے مطابق گرنے والی عمارت کا نام فاطمہ بلڈنگ بتایا گیا ہے اور یہ گولیمار نمبر 2 کی پھول والی گلی میں واقعہ ہے۔ 

کراچی، گولیمار میں عمارت گر گئی،2جاں بحق
تصویر، سہیل رفیق

ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے ملبے تلے دبے مزید افراد کو نکالا جارہا ہے، اس کے علاوہ اسٹریچر اور آکسیجن سیلنڈر بھی پہنچا دیا گیا ہے تاکہ عمارت تلے دبے افراد کو ابتدائی طبی امداد دی جاسکے۔

کراچی، گولیمار میں عمارت گر گئی،2جاں بحق
تصویر، سہیل رفیق

عینی شاہد کا کہنا ہے کہ عمارت 3 سے 4 سال قبل تعمیر کی گئی تھی اور اس میں تمام فلور پر ایک ہی فیملی کے افراد رہائش پذیر تھے۔

عینی شاہد کا کہنا ہے کہ حادثے کا سبب بننے والی3 منزلہ عمارت برابر والی 2 عمارتوں پر گری۔

کراچی، گولیمار میں عمارت گر گئی،2جاں بحق
تصویر، سہیل رفیق

ذرائع کے مطابق عمارت 40 گز کے پلاٹ پر تعمیر تھی اور اس کی چھت پر پینٹ ہاؤس کی تعمیر کا کام کیا جارہا تھا۔

علاقہ مکین متاثرہ عمارت کے مالک کو عمارت کی چھت پر مزید تعمیرات سے مسلسل منع کررہے تھے تاہم اس نے کسی کی نہیں سنی اور کام جاری رکھا ہوا تھا۔

کراچی، گولیمار میں عمارت گر گئی،2جاں بحق
تصویر، سہیل رفیق

گرنے والی عمارت مکمل طور پر منہدم نہیں ہوئی ہے بلکہ وہ برابر والی عمارت کے سہارے کے سبب جھک گئی ہے جبکہ اس کا گراؤنڈ  فلور زمین بوس ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عمارت میں 4 خاندان رہائش پذیر تھے جن کے متعلق ابھی مکمل معلومات حاصل کی جارہی ہیں جبکہ منہدم ہونے والی عمارت کے برابر والی عمارت کو بھی ممکنہ خطرے کے پیش نظر خالی کرالیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آج ہی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے نئے چیئرمین تعینات ہوئے ہیں اور ابھی انہوں نے اپنا عہدے کا چارج بھی نہیں سنبھالا ہے۔


تازہ ترین