• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسمارٹ فونز اسکرین سے کورونا وائرس پھیلنے کا خطرہ

طبی ماہرین نے کورونا وائرس کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسمارٹ فونز کی اسکرین سے کورونا وائرس پھیلنے کا خطرہ ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسمارٹ فون کے ذریعے کورونا وائرس کے پیش نظر صارفین اپنے موبائل فونز کو دن میں دو بار اسپرٹ سے صاف کریں تاکہ اس میں موجود جراثیم ختم ہوجائیں۔

یہ بھی دیکھئے : امریکا میں وائرس سے ہلاکتیں 11، 130 افراد متاثر


واضح رہے کہ کورونا وائرس سے اب تک دنیا بھر میں 3 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔

ساؤتھمپٹن یونیورسٹی کے پروفیسر ولیم کیول کے مطابق ’آپ اپنے ہاتھ دھو رہے ہوں گے لیکن اگر آپ اپنے اسمارٹ فون کی اسکرین کو چھونے لگیں اور پھر اپنے چہرے کو چھونے لگیں تو یہ انفیکشن کے پھیلنے کا ایک ممکنہ راستہ ہے۔

تازہ ترین