• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ تیزگام، حکومت نے امداد کی سمری مسترد کردی، شیخ رشید

اسلام آباد(آئی این پی)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی براے ریلوے میں وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے انکشاف کیا ہے کہ وزارت ریلوے نے سانحہ تیز گام میں مرنے والوں کی امداد کیلئے سمری حکومت کو بھجوائی تھی جو مسترد کردی گئی،سانحہ میں 11 مسافر تاحال لا پتہ ہیں۔کمیٹی نے سانحہ تیز گام میں مرنے والوں کی امداد کی سفارش کر دی ۔ریلوے حکام نے بتایا کہ قانونی پیچیدگیوں کے باعث لاپتہ 11؍ مسافروں کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری نہیں کر سکتے، ماضی میں مردہ قرار پایا شخص زندہ نکلا۔ جمعرات کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی ریلوے کا اجلاس چیئرمین کمیٹی معین وٹو کی زیرصدارت اجلاس وزارت ریلوے منعقد ہوا جس میں وفاقی وزیر ریلوے کے علاوہ ریلوے کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔
تازہ ترین