• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

8 مارچ کوملک بھر میں خواتین کے حقوق کیلئے مارچ کرینگے، سراج الحق

اسلام آ باد(نمائندہ جنگ) امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق نےکہاہے مغرب کے مادر پدر آزاد کلچر سے مرعوب مافیا اسلامی تہذیب کوقتل کرناچا ہتاہے،8مارچ کوپورے ملک میں خواتین کے حقوق کے لیے خصوصی پروگرامات اور مارچ کریں گے ،حکمرانوں نےعدالت، سیاست، تعلیم سمیت ہر شعبے سے شریعت کو نکال دیا۔الیکشن کمیشن اس امیدوار کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت ہی نہ دے جو اپنی بہن کووراثت میں حق نہ دے۔زینب الرٹ بل میں قاتل کوپھانسی دینے کی سزا ختم کردی گئی ہے ،ہم پھانسی او رسرعام پھانسی کی سزاکے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے آئی ایٹ میں جامع مسجد الفرقان میں ختم بخاری شریف کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تازہ ترین