ملتان (سٹاف رپورٹر) شہر اور گرد ونواح میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں، نامعلوم ڈاکو اور چور لاکھوں روپے کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے، پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے کاروائی شروع کر دی، کوئی بھی ملزم گرفتار نہ ہوا۔ تھانہ ممتاز آباد کے علاقے دنیا پور روڈ پر منور علی سے چار موبائل اور نقدی ‘ متی تل میں عمیر افضل سے موبائل ‘ عثمانیہ بازار میں محمد اعظم سے نقدی ، رشیدہ آباد میں حبیب اللہ کی دکان سے نقدی، دنیا پور بائی پاس پر اللہ دتہ سے موٹرسائیکل‘ موبائل سمیت نقدی چھین لی گئی، مہے والہ میں چور محمد شاہد کی دکان سے سامان ‘ اصغر کی کمپنی سے ملزم فیض اللہ، سفیان وغیرہ سامان لے گئے۔سیداں والی بائی پاس سے منظور حسین کی گاڑی سے 90کارٹن‘ محمد انوار الحق کے گھر سے نقدی ودیگر سامان ‘ احمد رضا کی دکان سے سامان اور محمد شبیر کے بھانہ سے گائے چوری ہوگئی۔ محمد زمان کے بھانہ سے جانور، دلشاد کے فارم سے سامان چوری ہوگیا۔ حسین کی کریانہ دوکان سے سامان، صدر جلالپور کے علاقے میں محمد رمضان کے رقبہ سے درخت، سید اصغر کی زمین پر لگے ٹیوب ویل موٹرس جبکہ سٹی جلالپور کے علاقے محمد ابراہیم کے بھانہ سے پانچ بکریاں چوری ہوگئیں۔