فرانس میں کورونا وائرس کے 138 نئے کیسز سامنے آ گئے جس کے بعد جنوری کے آخر سے اب تک وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 423 ہوگئی ہے۔
صدر ایمانیول میکروں کا کہنا ہے کہ فرانس ایک ’’ناخوشگوار‘‘ وباء کی طرف بڑھ رہا ہے۔
کورونا وائرس سے متعلق خبروں کی مکمل کوریج
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ فرانس میں کوویڈ۔19 المعروف کورونا وائرس میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ صرف 5 مارچ کو 138 نئے کیسز کا پتہ چلا، جبکہ جنوری کے آخر سے اب تک یہ تعداد بڑھ کر 423 ہوگئی ہے۔
بیمار افراد میں سے 23 کی حالت تشویشناک ہے اور انتہائی نگہداشت میں زیرعلاج ہیں، سات افراد کی موت ہوگئی اور اب میٹروپولیٹن فرانس کے تمام خطے متاثر ہیں۔