• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا: ویٹی کن، بھوٹان اور کیمرون میں مریض، ہالینڈ میں پہلی ہلاکت

چین سے باہر کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی، ویٹی کن سٹی، بھوٹان اور کیمرون میں وائرس کے پہلے  کیسز کی تصدیق کردی گئی ہے، نیدر لینڈز میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت سامنے آ ئی ہے۔

نیدرلینڈز حکومت نے کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت کی تصدیق کی ہے، اسپتال میں زیر علاج مریض جس کی عمر 86 برس تھی دم توڑ گیا۔

ویٹی کن میں بھی کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد حفاظتی اقدامات میں تیزی آگئی، جبکہ وسطی افریقی ملک کیمرون میں فرانسیسی شہری میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

اسکے علاوہ جنوبی ایشیائی ملک بھوٹان میں بھی کورونا وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق76سالہ امریکی سیاح میں ہوئی ہے۔

تازہ ترین