ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈائر یکٹر جنرل پی ایچ اے ملتان کی جانب سے بنائی جانیوالی لیگل کمیٹی نے سفارشات مکمل کرلی ہیں۔ سفارشات کو بورڈ آ ف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس پی ایچ اے ملتان نے کہا کہ کمیٹی کا مقصد پی ایچ اے ایکٹ 2012 کے تحت پارکوں اور گرین بیلٹس پر غیر قانونی سرگرمیوں پر سزا اور جرمانہ تجویز کرنا ہے۔