• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان، ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں، شہری لاکھوں کے سامان سے محروم

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ڈاکو اور چور لاکھوں روپے کی نقدی و دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے کاروائی شروع کر دی، سراغ نہ لگ سکا۔ تفصیل کے مطابق قاسم بیلہ میں محمد سجاد کی دوکان پر مسلح ڈاکو تین موبائل سمیت نقدی ڈیڑھ لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے، گلگشت بازار میں فہد علی کی بیوی سے نامعلوم موٹرسائیکل سوار جھپٹا مارکر پرس لے گئے جس میں دو موبائل تھے۔ بائی پاس کے قریب محمد راشد سے دو نامعلوم افراد نے گن پوائنٹ پر نقدی، موبائل اور موٹرسائیکل لےگئے۔ قصوری چوک پر سجاد گل کی دوکان سے چار مسلح ڈاکو نقدی، موبائل چھین کر فرار ہوگئے، پیپلز والہ میں عبداللہ، کچہری سے عبدالستار، ممتازآ باد پارک کے باہر سے شہزاد کی موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔ چاہ کوڑے والا میں عطا محمد کے گھر سے نقدی، 17موبائل، بوسن روڈ سے سہیل اشرف کی دوکان سے سامان، کوٹلہ تولہ خاں سے راحیل احمد کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی۔ محمد حسین کے بھانہ سے گائے، بھینس، موضع فیض پور میں محمد عمران کے گھر سے ٹریکٹر مالیت جبکہ باوا صفرا سے شہزاد احمد کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی ۔
تازہ ترین