کراچی(نمائندہ جنگ)عالمی یوم خواتین کے موقع پر کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام کھیلے گ گئے ورلڈویمنز ڈے باسکٹ بال فیسٹیول میں سعدیہ راشد الیون نے ڈاکٹر رتھ فائو الیون کو 38-35 پوائنٹس سے شکست دے دی ، فاتح سعدیہ راشد الیون کیجانب سے یسعرا شعیب نے 10، فجر فاطمہ اور روسیٹا ٹرنر نے 8آٹھ جبکہ امینہ راجہ نے 6پوائنٹس اسکور کئے، اس موقع پر مہمان خصوصی سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کی نائب صدر تہمینہ آصف تھیں جنہوں نے کامیاب کھلاڑیوں اور افیشلز میں انعامات تقسیم کئے اس موقع پر کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام محمد خان، سیکریٹری طارق حسین، ظعیمہ خاتون، محمدیعقوب، محمد حنیف اور اسپورٹس سے وابستہ دیگر شخصیات بھی موجود تھیں تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تہمینہ آصف نے کہا کہ پاکستان میں خواتین نے اسپورٹس کے شعبے میں سہولتوں کی کمی کے باوجود نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کیا ہے۔