• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیروئن کیس، رانا ثناء پر فرد جرم نہ لگ سکی، یہ آخری التوا ہے، جج

لاہور (نمائندہ جنگ)ہیروئن کیس میں مسلم لیگ ن کے صدر رانا ثناء اللہ پر فرد جرم نہ لگ سکی ،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نے گواہوں کے بیانات کی درخواست پر فریقین کے وکلا ء کو بحث کیلئے طلب کرتے ہوئے سماعت 28 مارچ تک ملتوی کردی اور ریمارکس دئیے کہ یہ آخری التوا ہے۔رانا ثناء اللہ نے انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کےبعد عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ میرے خلاف زبردستی بیان لئے گئے، منشیات فروشوں کو میرے خلاف بیان دینے پر مجبور کیا گیا، ریکارڈ کیا گیا بیان ہمیں فراہم نہیں کیا گیا۔انسداد منشیات کی عدالت میں رانا ثناءاللہ کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، انسدادمنشیات کی خصوصی عدالت کے جج شاکر حسن نے گواہوں کے بیانات کی درخواست پر فریقین کے وکلاءکو بحث کیلئے طلب کرلیا۔ رانا ثناء اللہ نے گواہوں کے بیانات کی کاپی فراہم کرنے کی درخواست دائر کردی جبکہ شریک ملزم عثمان فاروق نے نئے وکیل کا وکالت نامہ جمع کروادیا۔فاضل جج نے وکلا ء سے استفسار کیا کہ کیا ملزمان پر فرد جرم عائد کرنی ہے۔

تازہ ترین