• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’میرا جسم میری مرضی‘ والی خواتین کیلئے آواز اٹھاؤں گا، سراج الحق

سینیٹر سراج الحق کا اسلام آباد میں تکریمِ نسواں مارچ سے خطاب


امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کہتے ہیں کہ ’میرا جسم، میری مرضی‘ کے نعرے لگانے والی خواتین کے لیے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں آواز اٹھاؤں گا۔

اسلام آباد میں تکریمِ نسواں مارچ سے خطاب کرتے ہوئے جماعتِ اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا کہ ’میرا جسم میری مرضی‘ کے نعرے لگانے والی خواتین شاید کچھ محرومیوں کا شکار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ ان خواتین سے معاشرے نے کوئی ناانصافی کی ہو، ان خواتین کے ساتھ جرگے کے بعد ان کے جائز مطالبات کے لیے میں قومی اسمبلی اور سینیٹ میں آواز اٹھاؤں گا۔

سراج الحق نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ میں عائشہ سید کا پیش کردہ چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کروں گا، اسلام نے خاندان کی صورت میں عورت کو تحفظ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: صرف اسلام نے عورت کو عزت دی، سراج الحق

امیرِ جماعت اسلامی پاکستان نے یہ بھی کہا کہ میں نے اپنے بچوں کو سمجھایا ہے کہ اگر میرے اور اپنی ماں کے حکم میں سے کسی ایک کا حکم ماننا پڑے تو اپنی ماں کا حکم ماننا۔

تازہ ترین