• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس، اٹلی میں ایک ہی دن میں 133 افراد ہلاک

اٹلی میں کورونا وائرس نے وبائی صورت اختیار کرلی


اٹلی میں کورونا وائرس نے وبائی صورت اختیار کرلی، ایک ہی دن میں 133 افراد ہلاک ہو گئے، اٹلی میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 366 ہوگئی۔

خبر ایجنسی کے مطابق مزید ایک ہزار 492 افراد وائرس کا شکار ہو گئے، لوگوں کو بچانے میں ناکام اٹلی کی حکومت نے اپنے ملک کی 25 فی صد آبادی کو قرنطینہ میں رکھنے کا اعلان کر دیا۔

ایک کروڑ 60 لاکھ اطالوی شہریوں کی نقل و حرکت پر 3 اپریل تک پابندیاں عائد کر دی گئیں۔ وینس، لومبارڈی سمیت 14 صوبوں کے لوگ دوسرے علاقوں میں نہیں جا سکیں گے۔

اس کے علاوہ جنوبی کوریا، ایران، جرمنی، فرانس اور اسپین سمیت یورپ کے متعدد ملکوں میں کورونا وائرس سے صورت حال بدستور خراب ہے۔

ایران میں وائرس سے مزید 49 افراد ہلاک جبکہ 743 نئے مریض سامنے آ گئے، جنوبی کوریا میں 272، فرانس میں 177، جرمنی میں 218 اور اسپین میں 88 نئے مریض سامنے آگئے، اسپین میں مزید 7 مریض چل بسے، چین میں ایک دن میں صرف 52 نئے مریض سامنے آئے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے کل مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 9 ہزار 648 ہو گئی، اب تک61 ہزار مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین