کوئٹہ (سٹی ڈیسک) قلعہ عبداللہ ضلع چمن اور سبی تاجران کے نمائندوں نے امرالدین آغا صدر مرکزی انجمن تاجران و دکانداران بلوچستان چیئرمین ٹکری عبدالحمید سے ملاقات کی اپنے درپیش مسائل سے آگاہ کیا اس موقع پر امر الدین آغا نے کہا کہ ٹول پلازہ غیر قانونی ہیں اسے فوری ہٹایا جائے انہوں نے کہا کہ چمن میں پولیس نفری کو تاکید کی جائے اور چمن میں امن وامان بحال کیا جائے جبکہ شہر میں صفائی کی صورتحال بھی بہتر کی جائے۔