• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی اور بیروز گاری نےعوام کے ڈپریشن میں اضافہ کر دیا، سراج الحق

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ مہنگائی اور بے روز گاری عوام کی ڈپریشن میں اضافہ کررہی ہے،آج کارخانے نہ بنے تو کل پاگل خانے بناناپڑیں گے ۔لنگر خانے چندسو لوگوں کی بھوک تو مٹاسکتے ہیں عوام کے اندر پھیلی ڈپریشن دور نہیں کرسکتے ۔ حکومت نے ملک و قوم کے اٹھارہ ماہ ضائع کردیئے ہیں۔اب بھی اس کی منزل کا تعین نہیں ہوسکا،حکومت کے تمام کام ایڈہاک بنیاد پر چل رہے ہیں،سیاست اور جمہوریت کچھ گھروں کی لونڈی بن کررہ گئی ہے،سیاسی و سماجی مسائل میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔
تازہ ترین