• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہسپتال میں زیرعلاج باپ بیٹے کا قتل کیس، 2ملزم بری

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک راولپنڈی کے جج شوکت کمال ڈار نے غیرت کے نام پر مخالف کو قتل کرنے کے الزام میں ملوث باپ سمیت دو ملزمان کو بری کرنے کا حکم دیکر اشتہاری بیٹے کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔گنج منڈی پولیس نے گزشتہ سال 31اگست کو پولیس ملازم طارق یونس اس کے محافظ سکواڈ میں ملازم بیٹے تحسین طارق اور سہولت کار کامران کیخلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ پولیس کے مطابق تحسین طارق نے اپنے والد کی مشاورت سے ڈی ایچ کیو میں زیرعلاج باپ بیٹے کو غیرت کے نام پر دہشت گردی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگیا تھا۔گزشتہ روز عدالت نے مرکزی ملزم کے والد طارق اور سہولت کار کامران کو ٹھوس شواہد نہ ہونے پر بری کرنے کا حکم دیتے ہوئے تحسین کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
تازہ ترین