اسلام آباد (نیوز رپورٹر) انصار الامہ پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان خلیل نے کہا ہے کہ افغانستان کے امن سے پورے خطے کا امن وابستہ ہے۔ وہاں تمام قوتوں کو اپنی نسل کو پرامن مستقبل دینے کی خاطر گروہی‘ لسانی‘ علاقائی تعصبات سے بالاتر ہو کر فیصلے کرنا ہونگے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ افغان امن معاہدے پر عملدرآمد کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہندوستانی کردار ہے جسے بنانے میں اس نے کئی ملین ڈالرز خرچ کئے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان خلیل نے کہا کہ امن کیلئے افغان دھڑوں کو ہندوستان کی خفیہ سرگرمیوں پر نظر رکھنا ہوگی۔