• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس، لاہورایئرپورٹ پر اقدامات سخت کر دیئے گئے

دنیا میں تیزی سے پھیلتے ہوئے خطر ناک کورونا وائرس کی روک تھاک کے لیے لاہور ایئرپورٹ پر اقدامات سخت کر دیئے گئے ہیں۔

لاہور ایئرپورٹ کے ذرائع کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اقدامات سخت کر تے ہوئے لاہور ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے تمام مسافروں کی چیکنگ سخت کر دی گئی ہے۔

ذرائع ایئرپورٹ کے مطابق تمام مسافروں کو اسکریننگ کے بعد لاؤنج سے باہر جانے کی اجازت دی جا رہی ہے جبکہ بیرون ملک سے آنےوالے تمام مسافروں کے سامان پر بھی اسپرے کیا جا رہا ہے ۔

ایئر پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ تاحال کسی مسافر میں کورونا وائرس کی تصدیق نہ ہوئیہے۔

تازہ ترین